Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

ویب ڈیسک جمعرات 04 اپریل 2019
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

کراچی … شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا‘ شہر میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش پر مختلف علاقوں میں شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔

کورنگی اور ملیر میں 12 گھنٹے سے زائد بجلی کے تعطل پر شہریوں نے احتجاج کیا جس کے باعث سڑک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ ادھر اورنگی ٹائون‘ لیاقت آباد‘ محمود آباد‘ گارڈن اور لیاری کے علاقوں میں بھی 10 سے 12 گھنٹے بجلی غائب رہی۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید کو ایک اور’’ رن پٹھانی‘‘ کا سامنا

دوسری طرف گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد پانی کا بحران بھی سنگین ہوگیا۔ جبکہ ڈیفنس ،کلفٹن میں پانی کے واٹر ٹینکر کے نرخ 10 ہزار تک پہنچ گئے۔

واٹر بورڈ ذرائع نے بتایا کہ گرمی میں پانی کی طلب میں اضافے کے باعث پانی کی قلت ہوتی ہے۔

ادھر گلشن اقبال‘ فیڈرل بی ایریا‘ پی ای سی ایچ سوسائٹی‘ محمود آباد‘ کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی‘ کورنگی میں 2 دن سے پانی نہیں آرہا ہے۔

(151 بار دیکھا گیا)

تبصرے