Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانی چائے ابھی نندن کو بھاگئی

قومی نیوز جمعرات 04 اپریل 2019
پاکستانی چائے ابھی نندن کو بھاگئی

ممبئی ۔۔۔۔پاک فوج کی حراست میں رہنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے بھارتی ویب سائٹ ’ دی پرنٹ ‘ نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ جب پاکستانی حکام نے بھارتی پائلٹ کی اہلیہ سے ٹیلیفون پر بات کروائی گئی۔

گفتگو کے دوران ابھی نندن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پاک فوج کی جانب سے ملنے والی چائے پر ایک چھوٹا سا مذاق بھی کیاجس پر تنوی مرواہ نے انہیں جواب دیا کہ ’’ چائے بنانے کا طریقہ لیتے ہوئے آنا ‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی جنگی تیاریاں پھر شروع‘ طیاروں کا آمنا سامنا

ابھی نندن کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں وہ پاک فوج کے حکام سے بات چیت کر رہے ہیں جس دوران ایک اہلکار ان سے چائے کے بارے میں پوچھتا ہے تو بھارتی پائلٹ جواب دیتاہے کہ چائے بہت اچھی بنی ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بھارتی پائلٹ کی اہلیہ نے چائے کے بارے میں مذاق بھی کیا۔ابھی نندن کی اہلیہ نے فون پر پوچھا کہ ’’ چائے کیسی تھی ؟‘‘ بھارتی پائلٹ نے جواب دیا کہ ’’ اچھی تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : مودی کی ریلی میں ہنگامہ،کرسیاں اور جوتے چل گئے

تنوی نے ابھی نندن کو مذاق کرتے ہوئے ایک اور سوال کیا کہ ’’ مجھ سے بھی اچھی بنائی تھی ؟‘‘۔ بھارتی پائلٹ یہ سوال سن کر ہنس پڑے اور کہا کہ ’’ ہاں تم سے بھی بہتر تھی۔‘

‘ شوہر کی یہ بات سن کر تنوی نے جواباً کہا کہ ’’ تو پھر چائے بنانے کا یہ طریقہ بھی لیتے آنا۔‘‘

(701 بار دیکھا گیا)

تبصرے