Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

غصہ اب نہیں چند مفید مشورے

ویب ڈیسک بدھ 03 اپریل 2019
غصہ اب نہیں چند مفید مشورے

غصہ آنا ایک فطری عمل ہے اگرکوئی انسان یہ کہے کہ اسے غصہ بہت آتا ہے یا بہت کم آتا ہے یا تو پھروہ بالکل ٹھنڈے مزاج کا حامل ہے اس میں سے کچھ بھی اس کے خود کے اختیارمیں نہیں ہوتا یہ حقیقت ہے کہ غصہ ہرانسان کوآتا ہے بس کچھ لوگ اس پر قابو پانا جانتے ہیں اورکچھ ناکام ہوجاتے ہیں

بہتر یہی ہے کہ جب بھی آپ کوغصہ آئے تو اگرآپ کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں اوراگربیٹھے ہوئے ہیں تواس جگہ سے دور ہوجائیں یا پھر پانی پی لیں تاکہ غصہ ٹھنڈا ہوسکے اگرآپ پھر بھی اس غصہ جیسے مسئلہ کا مستقل شکارہیں یا بات بات پر غصہ کرنے کے عادی ہیں تو ذیل میں دئے گئیان چند نکات سے مستفید ہوں

مراقبہ کریں:مراقبہ کرنے سے دماغ پرسکون رہتا ہے مراقبہ اعصابی نظام میںمثبت اثرات مرتب کرتاہے یہ خاص طورپردماغ کے اس حصہ پرکام کرتاہے جہاں سے جذبات کی نشو و نما ہوتی ہے مراقبہ غصہ کے جذبات کوکم کرنے کء لئے نہایت سازگار ہے۔

مثبت سوچ و فکرپیدا کریں :منفی سوچ و فکر کی جگہ اپنے دماغ میں مثبت سوچ و فکر کوجگہ دیں۔اگرکسی بات پرآپ کوغصہ آتاہے تو اس کے مثبت پہلوپربھی غورکریں۔مثبت سوچ انسان کوبہت سی برائیوں سے بچالیتی ہے اور غصی بھی انسان کی شخصیت کے لئے برائی تصور کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوشت دھونے کا صحیح طریقہ

سانس لینے کا دورانیہ طویل کریں:عمل تنفس ایک ایسا پلیٹ فارم تخلیق کرتاہے جس پر تمام چیزیں جیسے صحت خوشی دانشمندانہ صلاحیت اوراعلٰی کارکردگی کامیابی اوراثرانگیزی تعمیرہوتی ہے منظم عمل تنفس سے آپ ایک منٹ میں منفی ہارمون کارٹی سول کوخون کے بہائو سے خارج کرسکتے ہیںاور مثبت ہارمون پیدا کرسکتے ہیں

اپنے لئے وقت نکالیں:کام کے اضافی بوجھ میں الجھنے کے سبب بھی بعض اوقات انسان کوبلاوجہ ہی غصہ آنے لگتاہے اسی لئے کام کی مصروفیت اپنی جگہ لیکن اپنی دماغی صحت کوبرقراررکھنے کے لئے کچھ اچھاوقت اپنے لئے بھی نکالیں

دوستوں سے بات کریں:دوست دکھ درد کے ساتھی ہیں غصہ کے نقصان دہ اثرات سے بچنے کے لئے اپنے بہترین دوست سے رابطہ کریں اگر کوئی صورتحال آپ کے لئے مسئلہ بن رہی ہے تو دوست سے مشورہ کریںتاکہ دل کا بوجھ بھی ہلکا ہوں۔

حقیقت کا سامنا کریں:اچھائی اوربرائی یہ دونوں چیزیں زندگی کاحصہ ہیںزندگی میں درپیش تلخ حقائق کاکھلے دل سے سامناکریںیہی زندگی ہے اور اسی کا سامنا کرنے کیلئے آپ کو ہمہ وقت تیار رہنا ہے تاکہ کسی بھی پریشان کن صورتحال میں غصے کے بجائے صبر وتحمل کے ساتھ اسے حل کریں

نشہ آوراشیاء سے پرہیز:اگرآپ اسموکنگ یادیگرنشہ آوراشیاء کی لت کاشکارہیں تو یہ اشیا بھی غصے کو کھلی دعوت دینے کے مترادف ہیںان چیزوں کا استعمال کم کرنے کی کوشش کریںنشہ آوراشیاء جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کوبھی متاثرکرتی ہیں جس کے منفی اثرات غصہ اوردیگرطریقوں کی صورت مختلف اوقات میں سامنے آتے ہیں

یہ بھی پڑھیں : باہر کے کھانے کیوں کھائیں

مسئلہ کاحل تلاش کریں:اگرآپ گھریلو ،معاشی یامعاشرتی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں تو انھیں حل کرنے کی کوشش کریںقابل باصلاحیت اوربااعتماد لوگوں سے مشورہ ضرورکریںبہترین مشورہ آپ کے مسائل حل کرنے میں کارآمد ہوسکتاہے ورنہ پ انھی مسائل میں الجھے رہیں تو یہ غصے کا باعث بنتے رہیں گے۔

الیکٹرولائٹس میں توازن رکھئے :ہمارے جسم میں چارالیکٹرولائٹس کیلشیم میگنیشم پوٹاشیم اورسوڈیم ہیںجتناجسم میں سوڈیم زیادہ موجود ہوگاجسم کے خلیات میں اتناہی زیادہ پانی ذخیرہ ہوتاجائے گااوریہ عمل بلڈ پریشرکوبڑھادیتاہے جو غصہ کی بڑی وجہ ہے۔لذیذ اورمزیدارغذائیں کھائیں:لانڈے کی سفیدی مچھلی پھل سبزیاں اناج بلیک بیری بلیک سویابین ثابت مونگ دال ناریل اورہیزل نٹ کھائیں ایک تحقیق کے مطابق اپنی پسند کی غذا کھانے سے مزاج پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں

(254 بار دیکھا گیا)

تبصرے