Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سمندری ہوائیں بحال،کراچی کا درجہ حرارت کم

قومی نیوز بدھ 03 اپریل 2019
سمندری ہوائیں بحال،کراچی کا درجہ حرارت کم

کراچی… محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال شہر کا درجہ حرارت پھرسے کم ہوگیا، شہر میں گرمی کا پارہ 36 ڈگری ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہیں، جن کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں، سمندری ہواؤں کی بدولت گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں گرمی کا پارہ معتدل ہوگیا

اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب صبح کے وقت 84 اور شام کو 52 فیصد ریکارڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : مشرف کو بچانے کی کوششیں شروع

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اور رواں ہفتے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 39.5، 38.5 اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھا، جس کی وجہ سے دن کے وقت شدید گرمی کی کیفیت طاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس پی آرآئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک ،بھارت میں خوف

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع خشک رہنے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

(216 بار دیکھا گیا)

تبصرے