Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئی پی ایل دکھانے پر پابندی

ویب ڈیسک بدھ 03 اپریل 2019
آئی پی ایل دکھانے پر پابندی

اسلام آباد …وفاقی وزیر فوا د چوہدری نے کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نا م تبدیل نہیں کیا جارہاہے بلکہ سماجی بہبود کیلئے کئی نئے پروگرامز لا رہے ہیں

احساس کے تحت بہت سے نئے پروگرام شروع کئے جارہے ہیں، غریبوں کے لئے کفالت کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے اور غربت کے خاتمے کیلئے نئی وزارت بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ناراض رہنمائوں کی ایم کیو ایم میں واپسی کے معاملات طے

انہوں نے کہا کہ ایئر مارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا سی ای او بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور کابینہ کے اجلاس میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ وفاقی کابینہ نے بینکنگ کورٹ کے نئے ججز کی بھی منظوری دیدی ہے۔

(141 بار دیکھا گیا)

تبصرے