Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسلامی تعلیم کیلئے پاکستان آئی تھی، غیر ملکی ماڈل

ویب ڈیسک بدھ 03 اپریل 2019
اسلامی تعلیم کیلئے پاکستان آئی تھی، غیر ملکی ماڈل

لاہور… جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا نے منشیات اسمگلنگ کیس میں سیشن عدالت کی جانب سے سزا کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ماڈل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں : سمندری ہوائیں بحال،کراچی کا درجہ حرارت کم

ان کا کہنا تھا کہ کیس میں وہ بے قصور ہیں، منشیات کا الزام کسٹم حکام نے اپنے طرف سے لگایا۔غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان اسلامک اسٹڈیز کے لئے آئی تھیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کا آٹھ سال سے زائد سزا سنانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

(217 بار دیکھا گیا)

تبصرے