Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پارٹی میں شرکت،عمر اکمل پرجرمانہ، وارننگ جاری

ویب ڈیسک منگل 02 اپریل 2019
پارٹی میں شرکت،عمر اکمل پرجرمانہ، وارننگ جاری

کراچی … مڈل آ رڈر بیٹسمین عمر اکمل آ سٹریلیا کے خلاف خاص کارکردگی نہ دکھا سکے لیکن ایک بار پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور آ فیشل وارننگ جاری کردی ہے۔

اتوار کو پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل سے قبل دبئی میں عمر اکمل رات گئے ہوٹل سے باہر رہے۔ منیجر طلعت علی ملک کے مطابق انہوں نے جرمانہ تسلیم کرتے ہوئے رویے پر معذرت کی ہے۔ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات یہ ہے عمر اکمل نے رویے پر معذرت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’’یہ سمندر نہیں‘عوام سے تیل نکال رہے ہیں‘‘

پی سی بی میڈیا ریلیز کے مطابق مستقبل میں ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عمر اکمل میوزک پارٹی میں دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے پارٹی کے لئے ٹیم انتظامیہ سے پیشگی اجازت نہیں لی تھی۔ ماضی میں وہ ایسے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ عمر پانچ میچوں میں30کی اوسط سے 150رنز بناسکے ان کا سب سے زیادہ اسکور48 رنز رہا۔

(184 بار دیکھا گیا)

تبصرے