Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آ سٹریلیا سے ہارنے کے باوجود پاکستان چھٹے نمبر پر

ویب ڈیسک منگل 02 اپریل 2019
آ سٹریلیا سے ہارنے کے باوجود پاکستان چھٹے نمبر پر

کراچی … آ سٹریلیا کے ہاتھوں پانچ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کے باجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آ ئی سی سی رینکنگ پر چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستانی ٹیم 100 پوائنٹس سے 97 پوائنٹس پرآ گئی ہے۔ آ سٹریلیا 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ سیریز میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بنانے والے ایروں فنچ بارہ درجے بہتری کے بعد نویں پوزیشن پر آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پارٹی میں شرکت،عمر اکمل پرجرمانہ، وارننگ جاری

انہوں نے451 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ چھ درجے بہتری کے بعد 19ویں نمبر پر آ گئے۔نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت 120 پوائنٹس سے دوسرے ، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 112 پوائنٹس ہی کے سے چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور بھارت سر فہرست ہے جب کہ پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا ہوگا،روپے کی قدرگرے گی‘ تجزیہ کار

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 105 پوائنٹس کے ہمراہ جنوبی افریقاکی تیسری پوزیشن ہے۔

آ سٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے 104 پوائنٹس ہیں اور یہ عالمی رینکنگ میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

(145 بار دیکھا گیا)

تبصرے