Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یوٹیوب کا مولانا طارق جمیل کیلئے اعزاز

قومی نیوز منگل 02 اپریل 2019
یوٹیوب کا مولانا طارق جمیل کیلئے اعزاز

کراچی …دنیا کی مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ و شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا طارق جمیل کو منفرد اعزاز سے نواز دیا۔

جہاں معروف عالم دین کی کاوشوں کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے وہیں اب سرچ انجن گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب نے بھی ان کی خدمات کو تسلیم کرلیا اور انہیں یوٹیوب کے مخصوص ’گولڈن پلے بٹن‘ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

یوٹیوب کی جانب سے یہ بٹن ان کی ویب سائٹ پر موجود ’طارق جمیل آفیشل‘ چینل پر ایک ملین (10 لاکھ) سے زائد سبسکرائبر ہونے کے اعزاز میں دیا گیا ہے جبکہ اس وقت چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ کی جانب سے کسی چینل کو اس بٹن سے نوازنا ایک انعام کے ساتھ ساتھ اس بات کا اعتراف بھی ہوتا ہے کہ اسے سب سے زیادہ مشہور چینلز میں شامل کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کے چینل کو دیے گئے اس اعزازی بٹن کو خود مولانا طارق جمیل نے کھولا اور اس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

(322 بار دیکھا گیا)

تبصرے