Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیم ہارتی رہی ،عمر اکمل دبئی میں موج مستیاں کرتے رہے

ویب ڈیسک پیر 01 اپریل 2019
ٹیم ہارتی رہی ،عمر اکمل دبئی میں موج مستیاں کرتے رہے

دبئی ۔۔۔۔آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو ایک طرف لگاتار شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری طرف بلے باز عمر اکمل کی موج مستیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں۔

قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل متحدہ عرب امارات کے نائٹ کلب میں مزے کرتے رہے۔ اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں وہ نائٹ کلب میں موج مستیاں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عابد علی کی ڈیبیو سنچری رائیگاں،آ سٹریلیا پھر جیت گیا

آسٹریلیا سے مسلسل ہار پر پاکستانی کرکٹ کے حلقے پریشان ہیں لیکن بیٹسمین عمر اکمل کو پرواہ نہیں۔دبئی میں چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد عمر اکمل پارٹی منانے ڈانس کلب پہنچ گئے۔

دبئی کے کلب میں ہار کا غم مٹانے کیلئے عمر اکمل جھومتے گاتے رہے۔عمر اکمل نے اپنی ویڈیو خود بنائی اور سوشل میڈیا پرشیئرکردی۔اس ون ڈے میں عمر اکمل نے محض 7رنز بنائے تھے۔

(193 بار دیکھا گیا)

تبصرے