Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آج سے میٹرک کے امتحانات شروع

قومی نیوز پیر 01 اپریل 2019
آج سے میٹرک کے امتحانات شروع

کراچی۔۔۔۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک امتحانات آج صبح سے شروع ہوگئے ہیں۔ کراچی میں 3 لاکھ 67 ہزار 6 سو طلبہ و طالبات سائنس اور جنرل سائنس کے امتحانات دے رہے ہیں۔

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے 365امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، ان میں 202 نجی اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔

نویں کلاس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 58ہزار 680طلبہ وطالبات حصہ لیں گے، دسویں کلاس میں ایک لاکھ 63 ہزار 371 امیدوار شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نجی اسکولوں کو ایک اور موقع

لڑکیوں کے لیے 167 اور لڑکوں کے لیے 198 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔جنرل گروپ کے امتحان میں 45 ہزارپانچ سو 55امیدوار شریک ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق صبح کی شفٹ میںنہم و دہم جماعت حیاتیات (نظری) سائنس گروپ اور دوپہر کی شفٹ میں نہم و دہم جماعت جنرل سائنس کے امتحانات لئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فیسوں میں کمی سے بچنے کےنجی اسکولوں کے طریقے

چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آ فس میں رپورٹنگ سیل کے ساتھ ساتھ خصوصی ویجیلینس ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ امتحانی مراکز کا دورہ کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس بورڈ آ فس میں جمع کرائیں گی۔

ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی مختلف ٹیمیں امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کریں گی جو نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کی خصوصی ٹیموں کے ساتھ اقدامات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سینئر اساتذہ پر مشتمل معائنہ ٹیمیں بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی۔ چیئرمین بورڈ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہو گی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

(400 بار دیکھا گیا)

تبصرے