Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سلوواکیہ میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

قومی نیوز پیر 01 اپریل 2019
سلوواکیہ میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

براٹیسلاوا۔۔۔۔ سلوواکیہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں پہلی بار ایک خاتون نے میدان مار لیا ہے۔

نو منتخب صدر کی کامیابی میں یورپی یونین مخالف نظریات کے علاوہ حکمراں جماعت کی کرپشن کے خلاف عوام کا شدید غصہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حسین نواز نے ایون فیلڈ ہاؤس خالی کر دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلوواکیہ کے عوام نے آئندہ پانچ سال کیلئے ایک لبرل قانون دان خاتون زوزانا کپوٹووا کو صدر منتخب کرلیا ہے، وہ سلوواکیہ پہلی خاتون صدر ہیں۔

سلوواکیہ کی غیر پارلیمانی جماعت پروگرسیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ زوزوانا نے حکمراں جماعت کے حمایت یافتہ مروس سیف کووک کو شکست دی۔

خاتون صدر کو 58.3 فیصد ووٹ پڑے جب کہ ان کے مدمقابل مروس سیف کووک کو 41.7 فیصد ووٹ ملے۔

(428 بار دیکھا گیا)

تبصرے