Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈاکٹر شاہد مسعودنے پاکستان چھوڑدیا

قومی نیوز پیر 01 اپریل 2019
ڈاکٹر شاہد مسعودنے پاکستان چھوڑدیا

اسلام آباد۔۔۔۔سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ساتھ دوران حراست ہونے والے سلوک کے باعث ملک اور میڈیا چھوڑ دیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے کے ساتھ ہونے والے سلوک کے باعث شدید ڈپریشن میں مبتلا ہیں اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ وہ حکومت کے رویئے سے بھی مایوس ہیں جس کے باعث وہ میڈیا اور ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کا پارہ ہائی ،سورج آج بھی آگ برسائے گا

شہر اقتدار سے تعلق رکھنے والے صحافی عدیل وڑائچ نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ ان کی ڈاکٹر شاہد مسعود سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں سینئر اینکر پرسن نے اپنے ملک چھوڑنے کی وجوہات تفصیل کے ساتھ بیان کی ہیں۔

عدیل وڑائچ کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے پاکستان اور میڈیا چھوڑ کر نہ صرف بیرون ملک سکونت اختیار کرلی ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا سے بھی آؤٹ ہونے اور اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

(264 بار دیکھا گیا)

تبصرے