Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بی جے پی ارمیلا مٹونڈکر کے پیچھے پڑگئی

ویب ڈیسک پیر 01 اپریل 2019
بی جے پی ارمیلا مٹونڈکر کے پیچھے پڑگئی

ممبئی ۔۔۔۔بھارتی اداکارہ ارمیلا مٹونڈ کر کانگریس کا ٹکٹ ملنے کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشانے پر ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی نے ارمیلا مٹونڈکر کے 2015 ء میں اسلام قبول کرنے کی خبریں پھیلانا شروع کردیں۔

بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ ارمیلا نے 2016ء میں کشمیری تاجر سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا اور اپنا نام مریم اختر رکھا۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس کی گولی سے جاں بحق نمرہ ڈاکٹر بن گئی

ارمیلا کے والد نے حکمران جماعت کے الزام کی تردید کی جبکہ کانگریس ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کے حربے بتا رہے ہیں وہ ارمیلا سے ڈری ہوئی ہے اور انہیں سنجیدہ امیدوار کی حیثیت سے لے رہی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی ارمیلا کو شمالی ممبئی سے کانگریس لوک سبھا کا ٹکٹ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر شاہد مسعودنے پاکستان چھوڑدیا

بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ کی کانگریس میں شمولیت کے 24 گھنٹوں کے دوران اس نوعیت کے پروپیگنڈے پر حیرت کے اظہار کے ساتھ اسے افواہ قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ بوم لائیو ڈاٹ ان کے مطابق ارمیلا کی کانگریس میں شمولیت کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہورہی اور انہوں نے اداکارہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی جھوٹی افواہیں پھیلاناشروع کردی ہیں۔

(206 بار دیکھا گیا)

تبصرے