Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کیا امریکا القاعدہ کو پال رہا تھا، چین کا جواب

قومی نیوز اتوار 31 مارچ 2019
کیا امریکا القاعدہ کو پال رہا تھا، چین کا جواب

کراچی … چین نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کو بلاک کرنے کا دفاع کیا ہے۔

مریکا نے چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ عسکریت پسندگروہوں کو اقوام متحدہ کی پابندیوں سے بچارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا،بھارتی جرنیل کا اعتراف

چینی وزات خارجہ کے ترجمان نے جمعے کے روز اپنے رد عمل میں امریکا کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر ایسا ہے تو جس ملک نے القاعدہ کیخلاف پابندیوں کی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر روکا تھا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ دہشتگردوں کو پال رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر روکنا اقوام متحدہ کی کمیٹی کے اصولوں کے مطابق ہوتا ہے۔

(489 بار دیکھا گیا)

تبصرے