Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا کے 10 سیاحتی مقامات،لندن پہلے نمبر پر

ویب ڈیسک هفته 30 مارچ 2019
دنیا کے 10 سیاحتی مقامات،لندن  پہلے نمبر پر

لندن…سال 2019 کے لیے دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا پہلا نمبر ہے۔ فرانس کا دارالحکومت پیرس دوسرے، اطالیہ کا شہر روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے اور انڈونیشا کا جزیرہ بالی سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سنگاپورکا چانگی ایئر پورٹ دنیا میں پھربہترین قرار

غیرملکی میڈیا کے مطابق نئی فہرست میں ان معروف ترین مقامات کا نام پیش کیا گیا جن کا رخ دنیا بھر کے لوگ روایتی سیاحت کے مقصد سے کرتے ہیں۔ مذکورہ فہرست موسم بہار کی تعطیلات شروع ہونے سے چند ہفتے قبل سامنے آ ئی۔

اس سیزن میں ہر سال بڑے پیمانے پر سیاحتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔عالمی سطح پر دس بہترین مقامات کی فہرست میں مراکش کا شہر مراکش سٹی نویں نمبر پر اور متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی دسویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر

فہرست کی تیاری کے لیے ہونے والے سروے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو سیاحت کے مقصد سے دنیا بھر میں مختلف مقامات کا رخ کرتے ہیں۔مراکش اور دبئی نے اپنی درجہ بندی کے حوالے سے سیاحتی نقشے میں شامل دنیا کے بہت سے اہم شہروں پربرتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ رینجرز ہر میدان میں آگے ہے،شہر یارآفریدی

ان میں نیویارک (13 ویں پوزیشن)، ہینوے (15 ویں پوزیشن) اور ٹوکیو 16 ویں پوزیشن شامل ہے۔ علاوزہ ازیں ہر سال لاکھوں سیاحوں کی منزل بننے والا ہانک کانگ اس فہرست میں 22 ویں نمبر پر ہے جب کہ سیاحوں اور مہم جوئی کے دیوانوں کی ایک اہم منزل آ سٹریلیا کا شہر سڈنی فہرست میں 24 ویں پوزیشن پر ہے۔

(198 بار دیکھا گیا)

تبصرے