Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پٹرول مہنگا کرنیکی تجویز، وزیراعظم کا امتحان

قومی نیوز هفته 30 مارچ 2019
پٹرول مہنگا کرنیکی تجویز، وزیراعظم کا امتحان

اسلام آ باد…اوگرا نے حکومت کو یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات11 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دی ہے اور اس سلسلے میں سمری تیارکرلی گئی ہے،فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 91 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کیوں مہنگا ہوا تحقیقات کرائی جائے‘ خورشید شاہ

ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر اضافے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آ ئل کی قیمت بھی 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مدت مکمل، فوجی عدالتیں آ ج تحلیل ہوجائیں گی

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے جبکہ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

(303 بار دیکھا گیا)

تبصرے