Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سنگاپورکا چانگی ایئر پورٹ دنیا میں پھربہترین قرار

قومی نیوز جمعه 29 مارچ 2019
سنگاپورکا چانگی ایئر پورٹ دنیا میں پھربہترین قرار

کراچی… سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ نے مسلسل ساتویں سال دنیاکے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز برقرار رکھا، ٹوکیو کا ہینیڈا انٹر نیشنل دوسرے ،لندن کا ہیتھرو ایئر پورٹ آٹھویں اوردبئی ایئرپورٹ 24ویں نمبر پر رہا۔

فضائی پروازوں اور ایئرپورٹس پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے ’اسکائی ٹریکس‘ نے 2019کے سالانہ ایوارڈ کی تقریب لندن میں کی جہاں100بہترین ایئرپورٹ کی فہرست میں سنگاپور کے چانگی ایئر پورٹ کو مسلسل ساتویں بار دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیاگیا، مسافروں کے لیے سینما گھر ، چھت پر سوئمنگ پول، خوبصور ت پارک چانگی ائیرپورٹ کی خصوصیات میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹوکیو کے ہینیڈا انٹر نیشنل کو دوسرے نمبر پر رکھا گیاجبکہ لندن کا ہیتھرو ایئر پورٹ آٹھویں،دبئی ایئرپورٹ 24ویں اور امریکا کا ڈینویر اس سال 32ویں نمبر پر رہا۔

(494 بار دیکھا گیا)

تبصرے