Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 06  اگست 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

السلام علیکم ، کیوی وزیراعظم کو کھڑے ہو کرخراج تحسین

قومی نیوز جمعه 29 مارچ 2019
السلام علیکم ، کیوی وزیراعظم کو کھڑے ہو کرخراج تحسین

نیوزی لینڈ…نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ تشدد، نفرت انگیزی اورنسل پرستی کیلیے نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جہاں متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلیے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلیے تقریب میں دیگرمذاہب کے لوگ بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید 50 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نے ہمیں عاجز بنادیا اور متحد کردیاہے، 15 مارچ کا واقعہ ہمارے الفاظ، اعمال اور رحم دلی کوطاقت بخشنے کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاہ ترین وقت کے 14 روزبعد پھر اکٹھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ ان 50 افراد کی موت کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا، مسلم کمیونٹی کاغم مٹانے کیلئے الفاظ ہوبھی کیاسکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے۔جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دہشتگردی کاجواب ہماری انسانیت میں ہے لہٰذا تشدد اورنفرت کیلیے نیوزی لینڈمیں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی نسل پرستی کیلئے کوئی گنجائش۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر تشدد اورنفرت انگیزی کوختم کرنا ہوگا۔

وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے کہا کہ دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہے، اسے مل کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے جس کیلیے ہمیں دہشتگردی کو شکست دینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمجھا تھا ہمارے پاس الفاظ نہیں مگر یہاں السلام علیکم سننے کو ملا جب کہ وزیراعظم نیوزی لینڈ کی تقریر کا السلام علیکم کے الفاظ سے اختتام پر تقریب کے شرکا نے جیسنڈا آرڈرن کو کھڑے ہو کرخراج تحسین پیش کیا۔اس سے قبل میئرکرائسٹ چرچ نے کہا کہ مساجد پر حملہ ہمیں تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

(505 بار دیکھا گیا)

تبصرے