Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کشمیری دانشور بھی ہتھیار اٹھانے پر مجبور

ویب ڈیسک جمعه 29 مارچ 2019
کشمیری دانشور بھی ہتھیار اٹھانے پر مجبور

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا ہوگئی جس وجہ سے کشمیری دانشور بھی ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوگئے۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ انتہائی تعلیم یافتہ اساتذہ بھی بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، پروفیسر محمد رفیع بھٹ ایسے استاد تھے جنہیں طلبہ بے حد چاہتے تھے، ایک ایسے دانشور تھے جنہوں نے صارفین پر نمایاں تحقیق کی تھی۔

اخبار کے مطابق یونیورسٹی آ ف کشمیر کے پروفیسر رفیع اچانک لاپتا ہوگئے تھے، 2 روز بعد ان کی لاش ملی۔اخبار کا کہنا ہے کہ پروفیسر رفیع نے بھارت کے خلاف تحریک میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور مبینہ مقابلے میں مارے گئے، پروفیسر کی درس و تدریس کے شعبے سے مزاحمتی تحریک میں شمولیت نئے رجحان کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2008 کے بعد سے مزاحمتی تحریک میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، چند برس پہلے تک کمزور ہوتی مسلح جدوجہد میں نئی توانائی آ گئی ہے، مزاحمتی تحریک میں شامل ہونے والے پروفیسر رفیع کے سامنے شاندار مستقبل تھا۔

بھارتی فوج کے اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 2018 میں 191 کشمیری نوجوانوں نے مزاحمتی تحریک میں شمولیت اختیار کی، 2017 کے مقابلے میں مزاحمتی تحریک میں نوجوانوں کی شرکت 2018 میں 52 فیصد بڑھی جبکہ 2013 میں مزاحمتی تحریک میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی تعداد صرف 16 تھی۔

(153 بار دیکھا گیا)

تبصرے