Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فیس بک کا نسل پرستوں پر پابندی کا اعلان

قومی نیوز جمعه 29 مارچ 2019
فیس بک کا نسل پرستوں پر پابندی کا اعلان

واشنگٹن … سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اگلے ہفتے سے سفید فا م نسل پرستوں اورعلیحدگی پسند وں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے فیس بک پر شائع کیے جانے والے مواد کی شناخت کرنے اوراس پر پابندی لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی

فیس بک نے یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام دہشت گرد کی جانب سے دومساجد پر ہونے والے حملوں کی لائیو وڈیو فیس بک پر چلانے کے بعد لیا ، کیونکہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد فیس بک کو بہت زیادہ دبا ئوکا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(302 بار دیکھا گیا)

تبصرے