Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

باربرا بش ٹرمپ سے نفرت کرتی تھیں

قومی نیوز جمعرات 28 مارچ 2019
باربرا بش ٹرمپ سے نفرت کرتی تھیں

کراچی۔۔۔۔ سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس قدر نفرت کرتی تھیں کہ انہوں نے اپنے سرہانے ایک گھڑی رکھی تھی جو ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے تک سیکنڈز کی گنتی کرتی تھی۔

سابق خاتون اول کا انتقال گزشتہ سال اپریل میں 92 سال کی عمر میں ہوا تھا، سات ماہ بعد ان کے شوہر اور سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا بھی انتقال ہوگیا۔

باربرا بش سابق صدر کو اپنے عارضہ قلب کا ذمہ دار قرار دیتی تھیں۔ یہ انکشافات امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کی صحافی سوزن پیج نے اپنی کتاب میں کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ارب پتیوں کی نئی فہرست میں7 اماراتی شامل

ان کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اول ریپبلکن پارٹی کے ٹرمپ برانڈ سے قدر نالاں تھیں۔ گزشتہ سال جب ان سے پوچھا گیا آیا وہ خود کو اب بھی ری پبلکن پارٹی کا حامی سمجھتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ شاید میرا جواب ’’نہیں‘‘ ہوگا۔

2016ء میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں انہوں نے ٹرمپ یا ہلیری کلنٹن میں سے کسی کو ووٹ دینے کی بجائے اپنے بیٹے جیب کو ووٹ دیا۔

ان کے انتقال کے وقت ٹرمپ کا عہدہ ختم ہونے کا وقت بتانے والی گھڑی ان کے سرہانے تھی، یہ گھڑی انہیں ٹرمپ کے انتخاب کے بعد ان کے ایک دوست نے تحفتاً دی تھی۔

وہ سمجھتی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی صدر پیوٹن کی حمایت حاصل ہے۔

(378 بار دیکھا گیا)

تبصرے