Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکاکے اسپتال کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ

قومی نیوز جمعرات 28 مارچ 2019
امریکاکے اسپتال کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ

کراچی۔۔۔۔امریکا کے ایک اسپتال کے لیبر وارڈ کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ ہوگئیں۔امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ ہوا ہے جہاں9نرسیں حاملہ ہوئیں اور بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے درمیان متوقع ہے۔

ایک نرس ایرن گرینیر نے کہا کہ جب ہم سب نے ایک دوسرے کو کہا کہ ہم حاملہ ہیں تو میرے خیال میں ہر بار اس اعلان پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیوی کو قتل کرنے کیلئے جہاز عمارت سے ٹکرا دیا

اسپتال انتظامیہ نے اس انوکھے واقعے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا اور نرسوں کو مبارکباد بھی دی۔اسپتال نے لوگوں کے ان خدشات کا بھی جواب دیا جو یہ سوچ کر پریشان تھے کہ گرمیوں میں وہاں عملے کی کمی کا سامنا ہوگا۔

اسپتال کا کہنا تھا کہ فکر مت کریں ہم نے منصوبہ تیار کررکھا ہے۔تمام نرسیں اس حوالے سے ایک دوسرے کی مدد کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آکر کام کرنا اچھا لگتا ہے جہاں دیگر خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اس تجربے کے بارے میں بتاتی ہیں جس سے ہم سب اکھٹے گزرنے والے ہیں۔

(436 بار دیکھا گیا)

تبصرے