Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بیوی کو قتل کرنے کیلئے جہاز عمارت سے ٹکرا دیا

قومی نیوز بدھ 27 مارچ 2019
بیوی کو قتل کرنے کیلئے جہاز عمارت سے ٹکرا دیا

افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک پائلٹ نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لیے چوری شدہ جہاز ایک عمارت سے ٹکرا دیا۔

دی مرر کے مطابق یہ واقعہ بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جہاں 38سالہ پائلٹ کارل ویلجوئن کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایک چھوٹا طیارہ چوری کیا۔

38سالہ پائلٹ کارل ویلجوئن چوری شدہ طیارہ اس عمارت سے ٹکرا دیا جہاں کارل کی بیوی ایک پارٹی میں شریک تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ضمانت پریشان کن نہیں،ٹرین مارچ بے اثرہوگا

رپورٹ کے مطابق جہاز عمارت کے ساتھ ٹکرانے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہونے لگے اور کارل موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔جہاز ٹکرانے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا تاہم اندر موجود کارل کی بیوی اور دیگر لوگ محفوظ رہے۔

بتایا گیا ہے کہ کارل نے طیارہ چوری کرنے کے بعد فضاء سے اپنے ایک دوست کو کال کرکے پوچھا تھا کہ کیا اس کی بیوی ابھی تک اس عمارت میں موجود ہے؟

دوست کے تصدیق کرنے پر اس نے جہاز اس عمارت سے ٹکرا دیا۔واضح رہے کہ کارل کیلاہری ایئرسروسز کے ہاں ملازمت کرتا تھا اور وہیں سے اس نے طیارہ چوری کیا۔

(375 بار دیکھا گیا)

تبصرے