Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 17  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایک سے بڑھ کر ایک

ویب ڈیسک بدھ 27 مارچ 2019
ایک سے بڑھ کر ایک

ایک کنجوس کے گھر کوئی مہمان آیا تو اْس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آدھا کلو عمدہ قسم کا گوشت کہیں سے لے کرآؤ بیٹا بازار گیا اور خاصی دیر بعد خالی ہاتھ گھر لوٹا آیا کنجوس باپ نے پوچھاگوشت کہاں ہے؟ بیٹا بولا ابا جان میں قصائی کے پاس گیا اور اْسے کہا کہ جو سب سے عمدہ گوشت تمہارے پاس ہے وہ آدھا کلو دے دوقصائی نے کہا بے فکر رہو میں تمہیں ایسا گوشت دوں گا کہ گویا مکھن ہو میں نے سوچا اگر ایسا ہی ہے تو مکن ہی لے لیتا ہوں میں نے قصائی سے گوشت لینے کا ارادہ ترک کردیا اور سیدھا بقال کے پاس گیا اور اْس سے کہا کہ تمہارے پاس جو سب سے عمدہ مکھن ہے وہ دیدوبقال نے کہا بے فکر رہو میں تمہیں ایسا مکھن دوں گا کہ شہد ہومیں نے سوچا کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر شہد ہی خرید لوں چنانچہ میں شہد والے کے پاس گیا اور اْس سے کہا کہ تمہارے پاس جو سب سے عمدہ شہد ہے وہ مجھے دے دو۔ شہد والے نے کہا؛ بے فکر رہو میں تمہیں ایسا شہد دوں گا ، گویا کہ بالکل صاف شفاف پانی ہومیں سوچا اگر یہی قصہ ہے تو پانی گھر میں ہی موجود ہے۔ اسلئے میں خالی ہاتھ واپس آگیا۔ کنجوس باپ کہنے لگا واہ بیٹے یہ تو تم نے بہت عقلمندی سے کام لیا ، مگر ایک نقصان پھر بھی کردیا ہے وہ یہ کہ ایک دکان سے دوسری دکان جانے میں تمہاری جوتی گھس گئی ہوگی بیٹا بولا نہیں ابا جان ایسا نہیں ہے میں تو مہمان کی چپل پہن کر گیا تھا اسلئے کوئی نقصان نہیں ہوابیچارا مہمان جو بڑی دیر سے کھانے کے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا فوراََ اٹھا اور اپنی منزل کو روانہ ہوگیا کہ کہیں دوسرے وقت کے کھانے کے انتظار کیلئے مزید تکلیف نہ برداشت کرنا پڑے

(202 بار دیکھا گیا)

تبصرے