Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بے ادب کہیں کا

قومی نیوز بدھ 27 مارچ 2019
بے ادب کہیں کا

معاذ معاذکہاں ہے؟ سلیم نے گھر میں داخل ہوتے ہی معاذ کو آواز دی میں کچن میں آٹا گوندنے میں مصروف تھی سلیم کی آواز سنتے ہی صحن میں آگئی پتہ نہیں کیا بات تھی کہ وہ شدید غصے میں تھے وہ تو اپنے کمرے میںپورا جملہ سننے سے پہلی ہی وہ بڑے بڑے ڈگ بھرتے ہوئے کمرے کی طرف جانے لگے میں بھی تیز قدم اٹھاتے ہوئے ان کے پیچھے چل پڑی معاذ بیڈ پہ بیٹھا پڑھنے میں مصروف تھا۔ سلیم کے اچانک کمرے میں داخل ہونے نے اسے حیران کردیا سلیم نے بناکچھ کہے اسے ایک زوردار تھپڑ رسید کیا تھپڑ تو اسے لگا تھا لیکن ادھر غیر اردای طور پر میری چیخ نکل گئی میں بھاگتے ہوئے اس کے پاس جاپہنچی اور اسے اپنی بانہوں میں لے لیا

خیر تو ہے جی کیا ہوا ہے مجھے بھی تو بتائیں تمہارے ہی لاڈ پیار نے اسے بگاڑ دیا ہے آج کل نواب صاحب پڑوس میں بچو ں کو گالیاں دیتے پھر رہے ہیںآپ نے کسی کو گالی دی بیٹااس نکمے سے کیا پوچھ رہی ہونالائق بن چکا ہے یہ بے شرم کو ذرابرابر بھی شرم نہیںسارا دن گلی میں کتوں کی طرح گھوم پھر رہا ہے بے غیرت انسان تجھے یہ سب سکھایا تھا میں نے اس کے بعد سلیم معاذ کو ادب سکھانے کے چکر میں اس کو بیسیوں گالیاں دیتے چلے گئے اور اس دوران انہیں ذرابرابر بھی احساس نہیں ہوا کہ وہ معاذ کو ایک گالی کی سزا دیتے ہوئے اسے سو گالیاں سکھا رہے تھے زبان سے گالی نکالتے ہوئے شرم نہیں آئی تمہیں بے ادب کہیں کا اس کے بعد وہ کمرے سے باہر نکل گئے

(245 بار دیکھا گیا)

تبصرے