Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نائٹ کریم خوبصورت بننے کا گر

قومی نیوز بدھ 27 مارچ 2019
نائٹ کریم خوبصورت بننے کا گر

رات کو سونے سے پہلے استعمال کرنے والی کریموں کا استعمال بیوٹی آئٹمز میں سب سے کم جگہ پاتی ہے اور اس کا استعمال بھی دوسرے آٹمز سے بہت کم کیا جاتا ہے خواتین اس چیز کی اہمیت سے واقف نہیں ہے اسی لئے اس کو اہمیت نہیں دیتی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ رات کو سونے سے پہلے کریم کا استعمال جلد کو حسین و شاداب بناتا ہے اور جلد کے ڈیڈ سیلز کو کو دوبارہ سے زندہ کرکے تازگی فراہم کرتا ہے
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر نائٹ کریمز بہت مہنگی ہوتی جو ہر کوئی خریدنے کی سکت نہیں رکھتا اور جو دوسری کریمز ہوتی ہے ان کو مختلف کیمیکلز سے بنایاجاتا ہے جن کا زیادہ استعمال جلد کو نقصان پہنچا تا ہے لیکن ان سب باتوں کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ ان کریمز کا استعمال ہی نہ کریں ؟ تو پھر اس مسئلہ کا حل کیا ہے ؟
بہت سادہ سا اور آسان سا حل ہے اس کا آ پ نائٹ کریمز گھر پر ہی بنا سکتی ہے اور اس کے استعمال سے فائدہ اٹھا سکتی ہے گھر پر آسانی سے یہ نائٹ کریمز بنا کر آپ مطلوبہ فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔ نائٹ کریمز بنانے کے آسان اور کارآمد طریقے :
زیتون کے تیل سے بنائے نائٹ کریم :
زیتون کا تیل قدرتی اجزا ء سے مالا مال تیل ہے اور یہ آپ کی جلد کو ہمیشہ ہائیڈ ریٹ رکھتاہے اس کو کس طرح آپ نائٹ کریم میں استعمال کرسکتی ہے ؟ اس کا بہت آسان طریقہ ہے
ایک برتن میں تمام اجزاء کو ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیجئے اس کو گرم کرکے اچھی طرح مکس کیجئے۔ پھر ٹھنڈا کرنے کے بعد ایک شیشی میں بند کرکے رکھ لیجئے چہرے پر استعما ل کرتے وقت اس بات کا دھیان رہیں کہ چہرہ صاف اور سوکھا ہوا ہوچند دن کے استعمال کے بعد ہی اس کے نتائج آپ اپنے چہرے پر محسوس کریں گے اس کریم کو زیادہ گرم جگہ نہ رکھیں۔
سیب اورانگور کے بیچ سے بنے آئل کی نائٹ کریم :یہ ایک بہترین نائٹ کریم ہے خاص کرخراب اور جھریوں والی اسکن کے لئے یہ آپ کے چہروں پر موجود بے رونقی کو ختم کر کے ایک تازگی فراہم کریں گی اور جلد کو صحت مند بنائے گی نائٹ کریم بنانے کا طریقہ :
سیب کے ٹکڑے اور انگور کے بیچ کے تیل کو اچھی طرح مکس کرلیجئے جب یہ اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس کو پتیلی میں ڈال کر اس میں جائفل ملا لیجئے اور ٹھنڈے ہونے کے بعد اس میں عرق گلاب اور شہد بھی ملا لیجئے پھر اس کو شیشے میں بھر کر ریفریجریٹر میں رکھ دیجئے اور سونے سے پہلے صاف اور سوکھی جلد پر لگا لیجئے اور سونے سے پہلے اس کو سوکھنے دیں اور صبح اٹھ کر صابن اور پانی سے منہ دھولیجئے۔
بادام کے تیل اور گلیسرین سے بنی نائٹ کریم :گھر کے آسان نسخوںسے تیارشدہ یہ نائٹ کریم سردیوں میں بہت مفید ہے کیونکہ یہ جلد کو موئسچیرائزر فراہم کرے گی اور ساتھ ساتھ جلد کو سوکھنے سے بھی بچائے گی اور آپ کی جلد کو ہمیشہ تازہ رکھے گی آپ اس کو گھر پر آسانی سے بنا سکتے ہیںایک پتیلی میں بادام اور کھوپرے کا تیل ڈال کر گرم کرلیجئے جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو اس میں عرق گلاب اور گلیسرین شامل کرلیجئے پھر ٹھنڈے ہونے کے بعد اسے چھان لیجئے اور ایک شیشی میں بھر لیجئے۔ اس کو متوزان درجہ حرارت کے مقام پر رکھیئے اور روزانہ رات کو سونے سے پہلے استعمال کیجئے کچھ دنوں بعد تبدیلی آپ کے چہرے پر عیاں ہوگی۔

(376 بار دیکھا گیا)

تبصرے