Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

النور مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

قومی نیوز منگل 26 مارچ 2019
النور مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

کرائسٹ چرچ ۔۔۔۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور پندرہ مارچ کے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے دینی سرگرمیوں کے لیے بند تھی۔ یہ مسجد عبادت کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق النور مسجد کے دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر تین ہزار مقامی شہریوں نے کرائسٹ چرچ کی گلیوں میں مارچ کیا۔ اسے مارچ آ ف لَو کا نام دیا گیا۔

مارچ کا مقصد جہاں پندرہ مارچ کے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے پچاس مسلمان نمازیوں کو یاد کرنا تھا وہیں اس کا مقصد اس مسجد کے دوبارہ کھولے جانے پر اظہار احترام بھی تھا۔

کرائسٹ چرچ کی النور مسجد کے دوبارہ کھولے جانے پر مقامی شہریوں کے جذبات و احساسات کی ملکی وزیر اعظم جیسنڈا آ رڈرن نے تعریف کی ہے۔

مارچ میں لوگوں نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، آ ن پرمسلمانوں کو خوش آ مدید، نسل پرستوں کو نہیں،آ س (حملہ آ ور) نے تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن سب متحد و مضبوط ہو گئے جیسے جملے درج تھے۔

شرکاء زیادہ وقت خاموشی سے چلتے رہے اور بعض لوگ مقامی مائوری باشندوں کا امن کا ایک گیت دھیمی آ واز میں گنگناتے رہے۔ یہ مارچ مجموعی طور پر اپنے ساتھ سوگوار فضا لیے ہوئے تھا۔

(522 بار دیکھا گیا)

تبصرے