Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نیوزی لینڈ میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم

ویب ڈیسک هفته 23 مارچ 2019
نیوزی لینڈ میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم

ویلنگٹن… نیوزی لینڈ کے اخبار ’’دی پریس‘‘ نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے ’’سلام‘‘ شائع کرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کردی۔نیوزی لینڈ کے اخبار’’دی پریس ‘‘نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑے اور واضح الفاظ میں ’’سلام‘‘ شائع کیا۔

یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی اخبار نے اس طرح مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہو۔اس سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں خطبہ جمعہ دیا گیا اورنمازجمعہ ادا کی گئی

جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نمازجمعہ سے قبل وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آ رڈرن نے ہیگلے پارک میں حضور پاکﷺ کی حدیث مبارک بھی پڑھ کر سنائی۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں سفید فام عیسائی دہشتگرد نے فائرنگ کرکے 50 مسلمانوں کو شہید کردیاتھا۔

(270 بار دیکھا گیا)

تبصرے