Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

معروف گلوکارہ ایورل لاوین کی عبایہ میں تصویرنے دھوم مچادی

قومی نیوز هفته 23 مارچ 2019
معروف گلوکارہ ایورل لاوین کی عبایہ میں تصویرنے دھوم مچادی

کراچی … معروف کینیڈین گلوکارہ ایورل لاوین کی عبایہ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، وہ متحدہ عرب امارات میں سالانہ ’’اسپیشل اولمپکس‘‘ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے گئی تھیں، جس کے بعد وہ یو اے ای میں سیاحت سے کافی دن لطف اندوز ہوتی رہیں۔

کینیڈین بلوکارہ ایورل لاوین کی متحدہ عرب امارات میں عبایہ میں لی گئی تصویر ہر طرف موضوع بحث بنی ہوئی ہے، وہ یو اے ای کے دورے کے دوران اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہیں تاہم عبایہ میں ان کی تصویر نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔رپورٹ کے مطابق اس تصویر میں ایورل لاوین نے مکمل طور پر مسلم خاتون کا روپ اپنا رکھا تھا، انہوں نے سر پر دوپٹہ لے رکھا تھا اور عبایا پہن رکھا تھا، یہ تصویر پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ وائرل ہوگئی اور صارفین اپنے کمنٹس میں گلوکارہ کی تعریف کرنے لگے۔

(305 بار دیکھا گیا)

تبصرے