Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یورپ جیسنڈا آرڈرن سے بہادری اور خلوص سیکھے

قومی نیوز جمعرات 21 مارچ 2019
یورپ جیسنڈا آرڈرن سے بہادری اور خلوص سیکھے

انقرہ …ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی رہنما نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے قیادت،بہادری اور خلوص کا سبق سیکھیں۔امریکی اخبار میں لکھے گئے آ رٹیکل میں ترک صدر نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردحملے اور دیگر مسائل پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت لیڈر میں دہشتگردی کے واقعات پر مسلسل کہتا رہا ہوں کہ دہشتگردی کا کسی بھی مذہب، زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں۔اردوان کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے ذمہ دار نے عالمی تاریخ کو مسخ اور عیسائی عقائد میں تحریف کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فوجیں اب بھی الرٹ ‘ خطرہ ٹلا نہیں

ترک صدر نے مغربی دنیا پر زور دیا کہ اسلام فوبیا اور نسل پرستانہ نظریات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔صدر رجب طیب ایردوان نے لکھا کہ مغربی رہنمائوں کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جسارت، قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اور اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آ رڈرن نے مسلم کمیونٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔جیسنڈا آرڈرن نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی تھی۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے طرز عمل کو پوری دنیا نے سراہا تھا۔

(309 بار دیکھا گیا)

تبصرے