Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہتک عزت کیس میشا شفیع سے جواب طلب

ویب ڈیسک بدھ 20 مارچ 2019
ہتک عزت کیس میشا شفیع سے جواب طلب

لاہور… ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعوٰی پر میشا شفیع کے وکلا سے جواب طلب کر لیا۔

سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کے جلد فیصلے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ ایک سال سے کیس زیر سماعت ہے اور میشا شفیع فضول درخواستیں دے کر اور مختلف طریقوں سے کیس کو التوا کا شکار کر رہی ہیں اس لئے استدعا ہے کہ عدالت کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔

عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی۔

میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے جس پر علی ظفر نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

(260 بار دیکھا گیا)

تبصرے