Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فواد کا گانابن گیا خوشی کا بہانا

ویب ڈیسک اتوار 17 مارچ 2019
فواد کا گانابن گیا خوشی کا بہانا

پاکستان سپر لیگ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔جوش و جذبے سے بھری اچھوتی دھنوں نے بھی شائقین کواپنے سحر میں جکڑا ہواہے ۔ پی ایس ایل میں مدمقابل چھ ٹیموں کے اپنے اپنے آفیشل سونگز ہیں۔ پی ایس ایل کھیل تو کرکٹرز کا ہے مگر اس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شوبز کے جگمگاتے ستارے بھی پیش پیش ہیں۔ پی ایس ایل سیزن فور کو کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے آفیشل انتھیم کے لیے فلم اسٹار اور موسیقار فواد خان کی خدمات حاصل کی ہیں۔ پشاور زلمی کاگانا کال بینڈ نے گایا ہے جس میں ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کرداروں کی صورت میں جلوہ گرہوئے ہیں۔ صوفی سنگر اسرار کی آواز میں گانا قلندر لاہور قلندر شائقین کرکٹ کی زبان سے اتر ہی نہیں رہا۔ کراچی کنگز نے آفیشل انتھیم کے لیے شہزاد رائے کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے برینڈ ایمبسیڈر علی ظفر کا گانا یونائیٹڈو وی ون شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا آفیشل سانگ آگئے شان سے ہم کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ ملتان سلطانز نے بھی اپنا آفیشل گانا تیار کرلیاہے لٹس پلے سائیں شائقین کرکٹ کی دلوں کی دھڑکنیں تیز کررہا ہے۔ ملتان سلطانز ٹیم کا جوش بڑھانے کے لیے نامور فوک گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی آواز میں وقت جنوب نغمہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ وقت جنوب میں پنجاب کی خاص روایت اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی شان ملتان سلطانز کو قرار دیاگیا ہے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ پشتو ترانہ پورے خیبرپختون خوا اور زلمی فینز کے دل کی آواز ہے۔ انشا اللہ زلمی کی ٹیم پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھاکر فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

(228 بار دیکھا گیا)

تبصرے