Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کوئٹہ کی جیت کےلئے پر امید ہوں‘ آئمہ بیگ

قومی نیوز اتوار 17 مارچ 2019
کوئٹہ کی جیت کےلئے پر امید ہوں‘ آئمہ بیگ

گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنا ہمارے لیے ایک یادگار لمحہ تھا اور اس موقع پر ہم نے نازیہ حسن کا گانا ڈسکو دیوانے پیش کر کے گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کی۔ آئمہ بیگ نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ کم عمری میں مجھے گلوکاری کے میدان میں جو نمایاں کامیابیاں ملی ہیں وہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی اور اب پی ایس ایل ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں فواد خان کے ہمراہ پرفارم کرنا میرے لیے تاریخی لمحہ تھا جس کو زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتی ۔ گلوکارہ نے کہا کہ پی ایس ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں کو یو ایای میں خوش آمدید کہتے ہیں۔یاد رہے کہ مدھر، دِل کش آواز میں گائے گیتوں قلا باز دِل ہے میرا، بے فکریاں، دِل میں ہیں، بے فکریاں،بالو ماہی کا سحر ٹوٹا نہ تھا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’ طیفا ان ٹربل‘‘ کے گیت چن وے اور سجنا دور نے نہ صرف ہر طرف دھوم مچا دی، بلکہ یک سر منفرد آواز کی مالک، آئمہ بیگ کو راتوں رات شہرت کے سنگھاس پر بھی بٹھا دیا۔ متناسب خال و خد، شہابی رنگت، بولتی آنکھوں والی آئمہ بیگ نے، جن کا پورا نام آئمہ نور العین بیگ ہے، اپنے کیرئیر کا آغاز 2015ء میں ایک کامیڈی شو سے کیا اور پھر کچھ ہی عرصے بعد مزاحیہ شو کو خیر باد کہہ کر ایک معروف گانوں کے پروگرام میں گانا بازی گا کر وہ شہرت حاصل کی، جو بعض افراد کو عمر بھر کی ریاضت کے بعد بھی نصیب نہیں ہوتی۔ انھیں بہترین پرفارمینس پر لکس اسٹائل ایوارڈ اور فلم ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔ وہ اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی اچھا گا لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک حمد بھی پڑھی، جو بے حد پسند کی گئی۔ آئمہ کی کام یابی کا سفر تیزی سے شروع ہوا اور تیزی ہی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

(524 بار دیکھا گیا)

تبصرے