Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 24 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زرداری اور فریال کا مقدمہ اسلام آباد منتقل

قومی نیوز جمعه 15 مارچ 2019
زرداری اور فریال کا مقدمہ اسلام آباد منتقل

کراچی ……کراچی کے بینکنگ کورٹ میں میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا مقدمہ اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے بینکنگ کورٹ میں میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر ملزمان کے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ 15 مارچ تک محفوظ کیا تھاجو آج صبح سنایا گیا.

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ،مساجد میں فائرنگ،27جاں بحق، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم محفوظ

عدالت نے آصف علی زرادری، فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں توسیع کر رکھی ہے، گزشتہ سماعت پر خرابی صحت کی بنا پر آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ماضی جیسا سلوک دہرا یاجارہا ہے ایف آئی آرسندھ میں کاٹی گئی مقدمہ اسلام آباد میں چلے گا۔

(469 بار دیکھا گیا)

تبصرے