Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 24 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسلام آبادنے کراچی کو’’ کراچی‘‘ سے نکال دیا

قومی نیوز جمعه 15 مارچ 2019
اسلام آبادنے کراچی کو’’ کراچی‘‘ سے نکال دیا

کراچی۔۔۔۔۔ دفاعی چیمپئن اسلام آ باد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل کے ایلیمینٹر میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں اپنے رسائی کے امکانات روشن کردیئے۔

جب کہ کراچی کنگز کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے۔ اسلام آ باد کی ٹیم آ ج دوسریایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی، کراچی کنگزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر161رنز اسکور کئے تھے،جسے اسلام آ باد یونائیٹڈ نے آ خری اوور میں پورا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی اسٹارز کی چمک دمک برقرار

کراچی کے کھلاڑیوں نے خاصی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور دو سے تین کیچ ڈراپ کئے،مشکل وقت میں آ صف علی کا کیچ گرانا ان کے لئے بھاری پڑ گیا

فاتح ٹیم کی جانب سے الیکس ہیلز نے42رنز41گیندوں پر پانچ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے،ڈیلپورٹ نے 38رنز بنائے جس میں چار چوکے اور دوچھکے شامل تھے۔

(117 بار دیکھا گیا)

تبصرے