Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

28 ملکوں سے ڈیڑھ لاکھ اکائونٹس کی تفصیلات آگئیں

قومی نیوز جمعه 15 مارچ 2019
28 ملکوں سے ڈیڑھ لاکھ اکائونٹس کی تفصیلات آگئیں

اسلام آباد …قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ایف بی آ ر حکام نے بتایا کہ پاکستانیوں کے 55ارب روپے ( 40کروڑڈالر) کے 400آ ف شوراکائونٹس کی نشاندہی کرکے نوٹس بھیجے گئے ہیں ،ان اکائونٹس میں فی کس10لاکھ ڈالر مالیت یا اس سے زائد کی رقومات ہیں

دوسرے مرحلے میں 10لاکھ ڈالر سے کم کے اکائونٹس ہولڈرز کو نوٹس بھیجے جائیں گے ، او ای سی ڈی کے ذریعے 28ممالک سے ایک لاکھ 52ہزاربیرون ملک پاکستانیوں کے اکائونٹس کی معلومات ملی ہیں، پانامہ پیپر لیکس میں نام آ نیوالے 400سے زائدپاکستانیوں میں سے 291کی نشاندہی کر لی گئی

یہ بھی پڑھیں : عمران خان مقبول ترین رہنما ہیں،سروے

جبکہ باقی کی معلومات نہیں مل رہی میڈیا میں بھی ان کے صرف نام اور کمپنی کے نام آ ئے ہیں ، ایف بی آ ر حکام نے بتایا کہ پانامہ پیپرز کے 15کیسز پرکام مکمل کر لیا ہییہ 15ارب روپے مالیت کے کیسز ہیں ، ان میں سے ساڑھے چھ ارب روپے ٹیکس ریکور کر لیا گیا ہے جبکہ ساڑھے چھ ارب روپے کے کیسز ٹربیونل میں ہیں ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس فیض اللہ کی زیر صدارت ایف بی آ ر ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔

(271 بار دیکھا گیا)

تبصرے