Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 25 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کوئٹہ کیلئے تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز

قومی نیوز جمعرات 14 مارچ 2019
کوئٹہ کیلئے تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز

کراچی۔۔۔۔۔پی ایس ایل فور کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرنے شین واٹسن کے آخری جادوئی اوور کی عمدہ کارکردگی اور کپتان سرفراز احمد کی لاجواب کپتانی سے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی کوئٹہ نے تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے

سرفرازاحمد نے اپنے بولروں کو خوبصورتی سے استعمال کیا،پشاور کی ٹیم کو فائنل میں جانے کے لئے آج کی فاتح ٹیم سے جمعے کو مقابلہ کرنا ہوگا

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں چوکوں چھکوں کی بہار

نیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کوکھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ کو سخت اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد کامیابی ملی،پشاور کی جانب سے پولارڈ اور ڈیرن سیمی نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں36گیندوں پر83رنزبناکر میچ میں اپنی ٹیم کو جیت کے نزدیک پہنچادیا، اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ میچ کوئٹہ کے ہاتھ سے نکل گیا ہے

آخری اوور میں پشاور کو 21رنزدرکار تھے مگر واٹسن نے پانسہ پلٹ دیا اور صرف دس رن بن سکے اور دو وکٹ بھی گر گئے،پشاور زلمی نے سات وکٹ پر 176 رنزبنائے

یہ بھی پڑھیں : آ ئی سی سی نے بھی بھارتی ٹوپی پہن لی

پولارڈ نے22گیندوں پرچھ چوکے اور ایک چھکے سے44اورڈیرن سیمی نے21گیندوں پر دو چوکے اور پانچ جان دار چھکوں سے46رنز اسکور کئے

کامران اکمل 22امام الحق23صہیب مقصود نے18 ،دائوسن نے5رنز بنائے،وہاب ریاض صفر اور حسن علی 3رنز پر ناٹ آ وٹ رہے، محمد حسنین نے دو جبکہ روسو، واٹسن، احسن علی، محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی،شین واٹسن کو مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا۔

(67 بار دیکھا گیا)

تبصرے