Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 25 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تنخواہیں اورمراعات ’’بڑا بھائی‘‘ سب سے آگے

قومی نیوز جمعرات 14 مارچ 2019
تنخواہیں اورمراعات ’’بڑا بھائی‘‘ سب سے آگے

اسلام آ باد۔۔۔۔۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان اور صوبائی وزرا کی تنخواہیں مزیر بڑھا دی گئی ہیں اور ’’بڑے بھائی‘‘ نے اس حوالے سے ملک کی باقی صوبائی اسمبلیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

الائونسز اور دیگر مراعات سے ہٹ کر ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ90ہزار روپے ہوگی، رکن قومی اسمبلی کی اس کے مقابلے میں تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے، اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ جہاں دو لاکھ روپے ماہانہ ہے، اس کے مقابلے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ دو لاکھ 60ہزار روپے کردی گئی ہے

وفاقی وزیر جو دولاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لیتا ہے، پنجاب کابینہ کا رکن دولاکھ 60ہزار روپے تنخواہ لے گا۔ وزیرمملکت کی تنخواہ ایک لاکھ 80ہزار روپے ہے

یہ بھی پڑھیں : بے نامی سرمایہ کاری،اسٹا ک مارکیٹس میں بھی کھلبلی

تنخواہ کے علاوہ رکن پنجاب اسمبلی کو 50ہزار روپے ماہانہ کرایہ مکان بھی ملے گا، سابق وزرائے اعلیٰ کو لاہور میں سرکاری رہائش گاہ دی جائے گی

خیبرپختون خوا اسمبلی کے رکن کی تنخواہ 80ہزار روپے ماہانہ، الائونس 4800روپے ،سفر کیلئے 1600روپے یومیہ، ایک لاکھ20ہزار روپے سالانہ تک مفت سفر، ٹیلی فون اور دفتری اخراجات کی مد میں10ہزار روپے ہے۔

مئی 2017میں سندھ اسمبلی کے ارکان کی فی کس تنخواہ 72ہزارماہانہ سے بڑھاکر ایک لاکھ45ہزار روپے ماہانہ کی گئی۔ اسپیکر کی تنخواہ ڈیڑھ اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ40ہزار روپے کی گئی۔وزیراعلی کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کی گئی۔

جنوری2017میں وزیراعلی خیبرپختون خوان کی تنخواہ دولاکھ روپے کی گئی، صوبائی وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہ ایک لاکھ20ہزار روپے ماہانہ اور ارکان صوبائی اسمبلی کی 80ہزار روپے ماہانہ کی گئی۔

(84 بار دیکھا گیا)

تبصرے