Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 24 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کھیل میں سیاست بھارتی فوج کا ٹوپی ڈرامہ

ویب ڈیسک جمعرات 14 مارچ 2019
کھیل میں سیاست بھارتی فوج کا ٹوپی ڈرامہ

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے کرکٹ کو بھی اپنی جارحیت پسندی سے نہ بخشا اور مودی کی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو فوجی ٹوپیاں پہنا کر سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ دوسری طرف انڈین آرمی کے اثرات ٹیم کی کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹ بن گئے اور مسلسل دو میچ جیتنے والی بھارتی ٹیم پاکستانی نڑاد آسٹریلوی عثمان خواجہ کی دھواں دار سرجیکل سٹرائیک سے بننے والے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 218 رنز پر زمین بوس ہونے کے بعد 32 رنز سے میچ ہار گئی اور آئوٹ ہوتے بھارتی بلے باز ابھی نندن کی طرح شرمسار ہو کر پویلین لوٹتے رہیکرکٹ کی تاریخ کے اس انوکھے واقعے نے سپورٹس مین سپرٹ کے بجائے جنگی سپاہیوں کا منظر پیش کیا جس سے کھیل سپرٹ کی دھجیاں بکھر گئیں۔

کپتان ویرات کوہلی ٹاس کے لیے میدان میں آئے تو فوجی کیپ پہنے ہوئے تھے ، ٹاس جیتنے کے بعد انہوں نے انکشاف کیا کہ اپنی فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے یہ کیپ پوری ٹیم پہنے گی جب کہ ٹیم نے میچ کا معاوضہ پلوامہ میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں کے اہل خانہ کو عطیہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ میچ کے دوران امن اور کینسر جیسے امراض وغیرہ سے آگاہی کے لیے ٹیمیں مختلف رنگ کی شرٹس پہنتی آئی ہیں یا کوئی نمائندہ بیجز لگاتی ہیں لیکن جنگی جارحیت کو ہوا دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ میچ میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 104رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کلدیپ یادو نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بھارتی ٹیم کے 218 رنز میں ویرات کوہلی کے 123 رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے۔ کینگروز کے کمنز ، رچرڈسن اور زامپا نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈین کرکٹرز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف رانچی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے پر آئی سی سی سے سخت احتجاج کیا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو پہلے ہی ایک خط بھیج چکا احسان مانی نے کہا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے جس پر ہم نے آئی سی سی کی توجہ دلائی ہے کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اجازت کسی اور مقصد کے لیے لی تھی لیکن کیا کچھ اور۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ جو حرکت کی ہے اس سے اس کی پوزیشن خاصی خراب ہوئی ہے۔ کرکٹ یا کسی بھی کھیل کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ اس نے ماضی میں جس طرح عمران طاہر اور معین علی کے خلاف کارروائی کی اسی طرح کی کارروائی بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف بھی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوزیشن اچھی طرح معلوم ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو پیشہ ورانہ انداز میں میرٹ کی بنیاد پر دیکھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوجی ٹوپی پہن کر میدان میں داخل ہونے کے معاملے پرکہا کہ کرکٹ میں یہ طریقہ کاربالکل ٹھیک نہیں،کرکٹ کو سیاسی بنانے پرآئی سی سی کارروائی کرے،پاکستانی ٹیم کوکشمیرمیں مظالم پرسیاہ پٹیاں باندھنے پرمجبورنہ کیاجائے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری کا بھارتی کرکٹ ٹیم کا فوجی ٹوپی پہننے کے معاملے پرکہنا تھا کہ کرکٹ میں یہ طریقہ کاربالکل ٹھیک نہیں۔آئی سی سی بھارتی ٹیم کوایسے اقدامات سے روکے،کرکٹ کو سیاسی بنانے پرآئی سی سی کارروائی کرے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کوکشمیرمیں مظالم پرسیاہ پٹیاں باندھنے پرمجبورنہ کیاجائے ،پی سی بی معاملے پرباضابطہ احتجاج کرے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیاکیخلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہنی تھی۔

(130 بار دیکھا گیا)

تبصرے