Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 24 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھرپوریوم پاکستان،مہاتیرمحمد مہمان خصوصی ہونگے

ویب ڈیسک جمعرات 14 مارچ 2019
بھرپوریوم پاکستان،مہاتیرمحمد مہمان خصوصی ہونگے

راولپنڈی۔۔۔۔ڈی جی آ ئی ایس پی آ ر میجر جنرل آ صف غفور نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23مارچ کو یوم پاکستان بھرپوراندازمیں منایاجائیگا ، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد یوم پاکستان پریڈمیں مہمانان خصوصی ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آ ر) کی جانب سے یوم پاکستان پریڈ کے حوالے سے’’ دل دل پاکستان کی آ وازپاکستان زندہ باد ‘‘ کے عنوان سے نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آ ئی ایس پی آ ر کے مطابق آ ذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے

بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آ ف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔

میجر جنرل آ صف غفور نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آ ذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے

آ ذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کامظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

(113 بار دیکھا گیا)

تبصرے