Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 24 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسلام آ باداور کراچی کا آ ج ٹکرائو، ناکام ٹیم گھر جائے گی

قومی نیوز جمعرات 14 مارچ 2019
اسلام آ باداور کراچی کا آ ج ٹکرائو، ناکام ٹیم گھر جائے گی

کراچی۔۔۔۔۔ پاکستان سپر لیگ فور کے سلسلے میں پہلا المینیٹر جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

مقابلہ دونوں ٹیموں کیلیے تخت یا تختہ جیسی صورتحال کا حامل ہے۔ ناکام ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم فائنل میں رسائی کے لئے جمعے کو ایک بار پھر میدان میں اترے گی۔

دو بار کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آ باد یونائیٹڈ نے لیگ کے10میں سے پانچ میچز جیتے جبکہ پانچ میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرز کی پر فارمنس کراچی کنگز کی بھی رہی تاہم پوائنٹس ٹیبل پر نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے اسلام آ باد یونائیٹڈ کی تیسری اور کراچی کنگز کی چوتھی پوزیشن رہی۔

پی ایس ایل فور کے دونوں لیگ میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دی۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن نے سات اور دوسرے میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ کیلئے تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز

اسلام آ باد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا ہے کہ اس میچ کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں کیونکہ کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے، کراچی کنگز کو کسی بھی طرح آ سان حریف تصور نہیں کرتے۔ لیگ میچوں کی کارکردگی کو بھول کر تمام فوکس آ ج کے میچ میں کامیابی پر ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بھی کامیابی کا عزم ظاہر کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم نے گیم پلان تیار کر لیا ہے، کم سے کم غلطیاں کریں گے ہمیں کراچی کے شائقین سے بھی امید ہے کہ وہ ہمیں بھر پور سپورٹ کریں گے۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

کراچی کی ٹیم جیسی تیسی کارکردگی پیش کرتے ہوئے سپر لیگ کے چاروں سیزن میں پلے آ ف تک پہنچی ہے۔ اس بار کراچی نے جہاں لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کو آ خری اوور میں ایک رن سے شکست دے کر پلے آ ف میں جگہ بنائی لیکن اگلے ہی میچ میں اسے پشاور زلمی نے آ سانی سے ہرادیا۔

بڑے میچ میں کراچی کنگز کی کارکردگی ہمیشہ مایوس کن رہی ہے، دوسری جانب دفاعی چیمپئن اسلام آ باد یونائیٹڈ نے 2 مرتبہ چیمپئن بن کر ثابت کیا ہے کہ وہ بڑے مقابلوں کی ٹیم ہے

محمد سمیع کی قیادت میں انہیں لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ، سالٹ، کیڈوک والٹن، آصف علی،شاداب خان اور فہیم اشرف جیسے جارح مزاج بیٹسمینوں کی خدمات تو پہلے ہی حاصل ہیں، اب یونائیٹڈ کو انگلش بیٹسمین الیکس ہیلز نے بھی جوائن کرکے بیٹنگ لائن کو مزید خطرناک بنادیا ہے۔

(150 بار دیکھا گیا)

تبصرے