Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 24 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آج صبح شیر شاہ میں گودام جل گیا

ویب ڈیسک جمعرات 14 مارچ 2019
آج صبح شیر شاہ میں گودام جل گیا

کراچی … آج صبح شیرشاہ کباڑی بازار میں گودام اور کورنگی سو کوارٹر میں گتہ فیکٹری جل گئی‘ شہر بھر کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کباڑی بازار میں لگنے والی آگ کوکنٹرول کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح 5 بجے شیرشاہ کباڑی بازار میں میراں ناکہ والے روڈ پر واقع ترپال کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی‘ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا‘ شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانے کے لئے طلب کرلیا تھا۔

فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا کہ 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر کنٹرول کرلیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری تھا۔ آتشزدگی سے گودام میں رکھا کروڑوں روپے کا سامان جل گیا ہے۔

ادھر ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی سو کوارٹر مچھلی موڑ کے قریب واقع گتہ فیکٹری میںآ گ بھڑک اُٹھی‘ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کنٹرول کیا‘ آگ سے فیکٹری جل کر خاکستر ہوگئی۔

(107 بار دیکھا گیا)

تبصرے