Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 25 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بے نامی سرمایہ کاری،اسٹا ک مارکیٹس میں بھی کھلبلی

ویب ڈیسک بدھ 13 مارچ 2019
بے نامی سرمایہ کاری،اسٹا ک مارکیٹس میں بھی کھلبلی

اسلام آباد۔۔۔۔ اسٹاک مارکیٹس میں کی جانیوالی بے نامی سرمایہ کاری بھی ایف بی آر کی کارروائی کی زد میں آئیگی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے بے نامی جائیدادوں اوربے نامی بینک اکائونٹس سے متعلق وضاحت کردی ہے

اسٹاک مارکیٹ میں بے نامی سرمایہ کاری اوربے نامی منقولہ و غیرمنقولہ اثاثہ جات اس میں شامل ہیں۔ بے نامی اثاثوں میں گاڑیاں،سونا،چاندی،ہیرے ،پلاٹ،کمرشل پلازے وغیرہ شامل ہیں۔

بے نامی دکان،بنگلہ،ہوٹل، انعامی و دیگربانڈز اورچیک کارروائی کے تحت ضبط کئے جا سکیں گے۔

حقیقی مالک سے ہٹ کر کسی اورکے نام پر رکھی گئی کوئی بھی جائیداد بے نامی میں شامل ہے۔تاہم ملکیتی جائیدادجس میں کسی کا حصہ ہووہ جائیدادیااثاثہ بے نامی تصورنہیں ہوگا۔

(115 بار دیکھا گیا)

تبصرے