Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 24 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گاندھی کاملک چاہئے یا ان کے قاتل کا،راہول

قومی نیوز بدھ 13 مارچ 2019
گاندھی کاملک چاہئے یا ان کے قاتل کا،راہول

کراچی…بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے

اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی بتائیں بھارت کی فطرت جنگ ہے یا امن ، پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آ پ کومہاتما گاندھی کا ملک چاہئے یا ان کے قاتل نتھو رام گوڈی کا دہلی کے وزیراعلیٰ کیجری وال کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی مودی کا الیکشن جیتنے کا ایک حربہ ہے

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مودی حکومت گزشتہ دو سال سے یا تو رام مندر کی تعمیر کے معاملے پر کشیدگی بڑھاتی ہے تو کبھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پیدا کردیتی ہے

کانگریس کی رہنما و اپوزیشن اتحاد یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم ’’وکٹم کارڈ‘‘ کھیل رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج نے اپنی آبادی پر گولے برسا دیئے

کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے مودی کے گجرات میں خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ آ پ کا ووٹ ایک ہتھیار ہے،اس کا صحیح استعمال کریں، اپریل مئی میں ہونے والے انتخابات کسی آ زادی کی تحریک سے کم نہیں

آ پ خود سوچیں ان لوگوں کے بارے میں جو آ پ کے سامنے کھڑے ہوکر بڑی بڑی باتیں کرتے تھے کہاں ہیں وہ ملازمتیں جن کا انہوں نے دعویٰ کیا تھا؟

کہاں ہے خواتین کی وہ حفاظت جس کا اعلان کیا گیا تھا؟ یہ آ پکا ملک ہے اسکی حفاظت آ پ نے اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کے ذریعے کرنی ہے

یہ بھی پڑھیں : بی جے پی کو 44نشستوں پر شکست کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے بات کرنی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنمائوں کو پلوامہ حملے کے بعد بڑھنے والی کشیدگی کو کم کرنا چاہیے

بی جے پی کی سابقہ اتحادی کا کہنا تھا کہ مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر جاری کریک ڈائون لوگوں کو بھارت سے مزید دور کرسکتا ہے۔

(149 بار دیکھا گیا)

تبصرے