Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 24 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مسعود اظہر، سلامتی کونسل میں اہم فیصلہ متوقع

ویب ڈیسک بدھ 13 مارچ 2019
مسعود اظہر، سلامتی کونسل میں اہم فیصلہ متوقع

نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی میں پاکستان پر ایک اہم فیصلہ آج ہونے والا ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ چین ویٹو کا حق استعمال نہیں کرے گا۔

کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے بھارت دس برس سے کوششیں کر رہا ہے اور ہرمرتبہ بھارتی کوششوں کو چین نے اپنے ویٹو کے ذریعے ناکام بنایا ہے۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت نے فرانس، برطانیہ اور امریکہ کی مدد سے ایک نئی قرارداد سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق 1267 کمیٹی میں پیش کی ہےجس پر فیصلے کا آج آخری دن ہے۔

اس قرارداد کے پیش ہوتے ہی فرانس، امریکہ اور برطانیہ نے چین پر زور دینا شروع کردیا کہ وہ پاکستان کی حمایت میں ویٹو کا حق استعمال کرنے سے گریز کرے اور مسعود اظہر کا نام عالمی فہرست میں شامل کرنے سے نہ روکے۔

بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس مرتبہ پاکستان نے بھی مسعود اظہر کا نام عالمی فہرست میں شامل ہونے سے روکنے کیلئے کوششیں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کی جانب سے چین سے ویٹو کی درخواست نہیں کی جائے گی۔

(119 بار دیکھا گیا)

تبصرے