Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 24 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

رمضان المبارک میں عوام کےلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک بدھ 13 مارچ 2019
رمضان المبارک میں عوام کےلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد ۔۔۔۔۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئندہ رمضان المبارک کیلئے دو ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی

ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے یکم اکتوبر2018 سے31دسمبر2018کے دوران وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثا کو گریچویٹی ، پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کے لیے گرانٹ کی منظوری بھی دی

ای سی سی نے ٹیکسٹائل ڈویڑن کے لیے ایک کروڑ69لاکھ 76 ہز ا ر روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی ، خزانہ ڈویژن کے لیے مالیاتی شمولیت و انفراانسٹرکچر پروجیکٹس ( ایف آئی آئی پی )کیلئے سات ارب41 کروڑ 54 لاکھ86ہزار روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی

سافٹ ویئر لائسنس پے منٹ کے لیے74 کروڑ25 لاکھ 31ہزار روپے اور تکنیکی ضمنی گرانٹ کے لیے 56کروڑ20لاکھ روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

(194 بار دیکھا گیا)

تبصرے