Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 25 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

غوطہ خور کو وہیل نے واپس اگل دیا ، دیکھنے والے حیران

ویب ڈیسک منگل 12 مارچ 2019
غوطہ خور کو  وہیل نے واپس اگل دیا ، دیکھنے والے حیران

کیپ ٹائون۔۔۔۔سائوتھ افریقہ میں حیرت انگیز واقعہ ،وہیل غوطہ خور کو نگل گئی ،مگر نگلنے والے کو جلد ہی منہ سے اگل دیا ۔اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے51 سالہ رینر شمف نے اس محیر العقول واقعہ کی تفصیل بتائی کہ شارک سے بچتے ہوئے مچھلیوں کا چارہ تھامے سمندر میں تیر رہا تھا کہ بجلی کی سی سرعت سے سے ایک 45 فٹ لمبی وہیل سمندر کی سطح پر نمودارہوئی اور اسے نگلتی ہوئی ۔سمندر میں گہرائیوں میں اتر گئی ۔

رینر شمف نے بتایا کہ اسے تو یقین تک نہ تھا کہ کوئی وہیل ایسا کرسکتی ہے اور ہوا بھی یہی تھا ۔مچھلیوں کو نگلنے کے چکر میں رینر شمف اس کے منہ میں آگیا تھا۔ رینر شمف کے مطابق اسے مچھلی کے منہ میں داخل ہوتے ہی اس کے جسم کا شدید پریشر محسوس ہوا ۔

رینر شمف کا خیال تھا کہ وہیل اسے منہ میں لئے سمندر کی گہرائیوں میں جائے گی ۔لیکن وہیل کو فوراً ہی احساس ہوگیا کہ وہ مچھلی کے بجائے کوئی بڑا جسم نگل گئی ہے جس پر اس نے قے کردی اور رینر شمف کو مچھلی کے شکم کی قید سے رہائی مل گئی۔ رینر شمف بچ گیا اور اپنے اوپر بیتی سنانے کے لئے زندہ رہ گیا۔اس کے ساتھیوں نے اس پر ہونے والی وہیل کے حملے کی ویڈیو ریکارڈ کرلی ہے ۔جو اب ہر نیوز سائٹ پر خوب ہٹ ہے۔

(96 بار دیکھا گیا)

تبصرے