Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 25 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بے نامی اکاؤنٹس،جائیدادیں ضبط ہوں گی

قومی نیوز منگل 12 مارچ 2019
بے نامی اکاؤنٹس،جائیدادیں ضبط ہوں گی

اسلام آباد۔۔۔حکومت نے بے نامی اکاؤنٹس ایکٹ 2019 نافذ کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس رکھنے والوں کو ٹیکس نوٹس جاری کیے جاسکیں گے۔

جواب نہ ملنے پر رقم فوری ضبط ہوجائے گی، اس وقت بے نامی اکاؤنٹس میں 50 ارب روپے کی موجودگی کی معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔

ایکٹ کے نفاذ کے بعد ایف بی آر کو بے نامی اکاؤنٹس میں موجود رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک اور ابوظہبی میں 2 ارب ڈالرز کا معاہدہ

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے ٹریبونل قائم کردیے گئے ہیں، 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے کے درمیان بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی پر4 فیصد کے علاوہ ایک لاکھ روپے ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی پرمالیت کا 3 فیصد اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے۔

بے نامی اکاؤنٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دیے جائیں گے، ایف بی آرایکٹ کا اطلاق بے نامی بینک اکاؤنٹس، بینامی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد پرہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو ہفتے پہلے ایکٹ کو نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔

(57 بار دیکھا گیا)

تبصرے