Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 25 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی فوج نے اپنی آبادی پر گولے برسا دیئے

ویب ڈیسک منگل 12 مارچ 2019
بھارتی فوج نے اپنی آبادی پر گولے برسا دیئے

نئی دہلی …بھارت میں الیکشن ہونے تک سرحدوں پر خاموشی کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔ راجستھان میں پاکستانی سرحد کے ساتھ دو دن سے بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔ اس دوران بھارتی علاقے پر پاکستانی ڈرونز کی پروازوں کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی ڈرونز سے خوفزدہ بھارتی فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اپنی ہی آبادی پر گولہ باری کردی۔ جس کے نتیجے میں سرحدی قصبے سری گنگا نگر میں گھروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے متصل بھارتی ریاست راجستھان کے بیکانیر سیکٹر سے 27 فروری کو بھارت نے جارحیت کا منصوبہ بنایا تھا جو پاکستان کے انتباہ کی وجہ سے ناکام ہوگیا تاہم پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران مسلسل اس سرحد پر کشیدگی رہی۔ پاکستان نے ڈرونز بھارت میں بھیج کر میزائل حملے تیاریوں کا بروقت پتہ چلا لیا تھا۔

(65 بار دیکھا گیا)

تبصرے